کراچی: (رطابہ عروس) شہرقائدمیں سمندری ہوائیں بحال ہو گئیں جن کے باعث کراچی میں آج بھی بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کااگلا سپیل20 جولائی کےبعدبارشوں کاسبب بنے گا، آج مطلع جزوی ابر آلود،موسم گرم اور مرطوب ہے جبکہ کراچی میں آج بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج شہر کاکم سے کم درجہ حرارت 30 اشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق شہر میں اس وقت جنوب مغرب کی سمت سے 28 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔