لاہور شہر میں آج اور کل بارش برسنے کے امکانات

Published On 14 July,2024 09:07 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں آج دن بھر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد تک جا پہنچا۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، لاہور میں آج اور کل بارش برسنے کے امکانات ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے بھی شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی، موسلادھار بارش کے باعث جنوبی پنجاب میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔