لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بارشوں کے دوران چھتیں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی۔
مریم نواز نے شدید بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کرنٹ سے بچنے کے لئے برقی تنصیبات سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔