لاہور شہر کا موسم آج دن بھر گرم رہنے کی پیشگوئی

Published On 16 July,2024 09:18 am

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کا موسم آج دن بھر گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 30 اور زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا کی رفتار پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ اور ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ باغوں کے شہر میں آج بارش برسنے کا کوئی امکان نہیں۔