اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ہوا۔
نبیل گبول نے بتایا کہ اسلام آباد میں 380 غیر قانونی گیسٹ ہاؤسز ہیں، ان تمام گیسٹ ہاؤسز میں افغان باشندے ٹھہرے ہوئے ہیں، ہم ان باشندوں کی میزبانی کر رہے ہیں اور وہ جرمنی میں ہمارے جھنڈے کی بے حرمتی کرتے ہیں۔
نبیل گبول نے مزید کہا کہ پاک ایران بارڈر سے لوگ آتے جاتے ہیں، وہاں سے سمگلنگ ہوتی ہے، چیئرمین سی ڈی نے بھی کمیٹی کو بتایا کہ اسلام آباد میں غیر قانونی گیسٹ ہاؤسز موجود ہیں۔