اسلام آباد :(دنیا نیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی گیس دوسرے ممالک کی ایل این جی سے مہنگی پڑرہی ہے۔
وزارت پٹرولیم کی نئی پالیسی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ دنیا میں ایل این جی بہت مہنگی ہے لیکن ہماری اپنی گیس اس سے بھی مہنگی پڑ رہی ہے، اپنی ڈسکوری سے دس ڈالر اور درآمد ایل این جی 8 سے نو ڈالر میں ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ مسئلہ کہاں پر ہے اس کو حل کر رہے ہیں، حکومت پالیسیوں پر نظر ثانی کر رہی ہے اور نئی پالیسی پر کام رہے ہیں، گردشی قرضہ بھی ایک اہم فیکٹر ہے جس سے نقصانات ہو رہے ہیں۔
وزیر پٹرولیم کا مزید کہنا ہے کہ آنیوالے وقت میں ایل این جی کی مارکیٹ بھی بڑھ رہی ہے، قطر 33 فیصد ایل این جی سپلائی زیادہ کر رہا ہے۔