وفاقی حکومت کا ملک بھر کے ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کا فیصلہ

Published On 13 July,2024 02:19 pm

اسلام آباد :(دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے ملک بھر کے ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت قومی غذائی تحفظ ملک بھر میں ایک لاکھ ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کرے گی، زرعی ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے سے کسان خوشحال ہوگا اور قابل کاشت رقبے میں اضافہ ہوگا، زرعی ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے سے کسانوں کو پورا دن پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔

خیال رہے وفاقی حکومت ہر سال بجلی کے بِلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سبسڈی کی مد میں 70سے 80 ارب روپے مہیا کرتی رہی مگر پھر بھی کسانوں کو صرف 2 سے 6 گھنٹے بجلی میسر ہوتی تھی۔

واضح رہے وزیرِ اعظم نے زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے منصوبے کو جلد مکمل کرنے کا ٹاسک دیا ہوا ہے۔