اسلام آباد: (دنیانیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 9 جولائی بروز منگل شام 5 بجے طلب کرلیا ۔
صدر مملکت نے قومی اسمبلی اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت طلب کیا ہے ۔
واضح رہے کہ 23 جون کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں فاٹا میں ’آپریشن عزم استحکام‘ کے خلاف اپوزیشن رہنماؤں نے احتجاج کیا تھا۔