اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومتی ملکیتی اداروں میں اصلاحات کے لئے قانون سازی، وفاقی حکومت نے حکومتی ملکیتی اداروں میں ڈائریکٹرز کو ہٹانے کا اختیار حاصل کر لیا۔
قومی اسمبلی نے سٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز ایکٹ 2023ء میں ترمیم کی منظوری دے دی، یہ بل سینیٹ پہلے ہی منظور کر چکا ہے اس ترمیم کے ذریعے بورڈ نامزدگی کمیٹی کو کسی بھی ادارے کے ڈائریکٹرز کو ہٹانے کا اختیار مل گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکشن 10 کی شق 2 کی شق ڈی کے تحت یہ اختیار حاصل کیا گیا ہے، وفاقی حکومت بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تبدیل کرنے کی خواہاں ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر توانائی محکمانہ کرپشن کے خاتمے کے لئے بورڈز تبدیل کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔