بنوں واقعہ: خیبرپختونخوا حکومت نے کل ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلا لیا

Published On 24 July,2024 06:57 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے بنوں واقعہ پر کل صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلا لیا۔

ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی اجلاس میں وزیراعلیٰ، کورکمانڈر، چیف سیکرٹری، آئی جی سمیت دیگر حکام شرکت کریں گے، ایپکس کمیٹی اجلاس میں بنوں جرگہ کے پانچ مشران بھی شرکت کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ایپکس کمیٹی میں بنوں جرگہ مشران سے بازمحمد، پروفیسر ابراہیم، ناصر بنگش،عدنان وزیر اور پختون یار شامل ہوں گے، بنوں جرگہ مشران کے مطالبات ایپکس کمیٹی کے سامنے رکھے جائیں گے، ایپکس کمیٹی اجلاس میں بنوں واقعہ سے متعلق کمیشن بنانے کے طریقہ کار پرغور ہوگا۔

واضح رہے کہ 22 جولائی کو بنوں مشران کا جرگہ سی ایم ہاؤس میں بلایا گیا تھا، بنوں جرگہ مشران نے اپنے مطالبات وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے سامنے رکھے تھے۔