لاہور: (دنیا نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ حکومت کو کسی مارشل لاء سے خطرہ نہیں، حکومت اپنی اندرکی لڑائی سے ہی گر جائے گی۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چچا، ماما، تایا ان میں اقتدار کی جنگ ہے، کوئی آئینی بریک ڈاؤن نہیں ہے، یہ ٹی وی پر آکر اپنی نالائقی کا اعتراف کرلیں، اگر اپنی نااہلی، نکمے پن کا اعتراف کریں گے تو قوم اچھی نظر سے دیکھے گی۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ ان کی 35 سالہ پرفارمنس پہلے ہی قوم کے سامنے ہے، یہ خود کھڑے ہونے کو تیار نہیں، ان سے بھلائی کی امید نہیں، دوسری طرف تحریک انصاف والے سوشل میڈیا پر گالم گلوچ کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فوج آئینی ادارہ ہوتے ہوئے سابق اور موجودہ حکومت کےساتھ بھی کھڑی ہے۔