علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدید ٹیکنالوجی کا حامل ’’سیکنڈ لائن بارڈر کنٹرول‘‘ آفس قائم

Published On 27 July,2024 05:45 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی ہدایت پر ایف ائی اے لاہور کا بڑا اقدام، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پرجدید ٹیکنالوجی کا حامل ’’سیکنڈ لائن بارڈر کنٹرول‘‘ آفس قائم کر دیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق آئی سی ایم پی ڈی کے تعاون سے نصب کیا گیا سسٹم غیر قانونی امیگریشن کو روکے گا، ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خاں ورک کو جدید آلات کے استعمال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر امیگریشن عائشہ آغا، انٹرنیشنل سینٹر برائے امیگریشن پالیسی کے حکام بھی موجود تھے۔

ڈائریکٹر سرفراز خاں ورک نے بتایا کہ جدید آلات کے باعث ایف آئی اے کی غیر قانونی امیگریشن روکنے کی صلاحیت بہتر ہوگی۔