پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ’’حرمت پرچم‘‘ مہم میں اپنی تصویر جاری کردی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے پیغام میں کہا کہ میرا پرچم میرا فخر ہے، یہ وطن یہ پرچم اور اس مٹی کا ایک ایک ذرہ ہمیں اپنے تن من دھن سے پیارا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قومی پرچم کی سربلندی کے لئے اس ملک کے باسیوں اور سکیورٹی فورسز کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں، اس پرچم کے سائے میں پوری قوم متحد ہے اور اسکے دشمنوں کے عزائم ناکام بنائیں گے۔