ہم ملک کو معاشی طور پر خود مختار بنانا، نوجوانوں کو مایوسی سے نکالنا چاہتے ہیں: فاروق ستار

Published On 28 July,2024 07:28 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا کہ ہم نے نوجوانوں کو مایوسی سے نکالنا ہے، ہم پاکستان کو معاشی طور پر خود مختار بنانا چاہتے ہیں۔

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا کنونشن نوجوانوں کے راستے کی رکاوٹیں ہٹانے کا کنونشن ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو منظم اور متحرک کریں گے، ہم’’سٹیٹس کو‘‘ کو ختم کریں گے، ہم نوجوانوں کو ہنرمند بنائیں گے، پاکستان میں پے پال سروس کی اجازت دی جائے، ہم نے نوجوانوں کی منشیات سے جان چھڑانی ہے۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ نوجوان چائے والے کھوکھوں میں زیادہ وقت ضائع نہ کیا کریں، ہم نے بہت زرداری، شہبازشریف، عمران خان، فضل الرحمان، حافظ نعیم الرحمان، خالد مقبول صدیقی پیدا کر لئے، اب ہم نے بل گیٹس پیدا کرنے ہیں، کوئی بھی چیز ناممکن نہیں ہے۔