کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمارا وزیراعظم، وزیراعلیٰ، میئرنہیں ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کی بدقسمتی یہ ہے 24 کروڑعوام کی سننے والا کوئی نہیں، مسائل کے حل کے لئے پہلا مرحلہ مسائل سننا ہوتا ہے، کارکنوں کے مسائل کے حل کے لئے ہیلپ لائن نمبر جاری کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم ایک کمپلین سینٹر قائم کرنے جا رہی ہے، نمبر 24 گھنٹے کھلا رہے گا، کوئی بھی شکایت ہوکال کریں۔