راولپنڈی:بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق

Published On 30 July,2024 04:19 am

راولپنڈی (دنیا نیوز) راولپنڈی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔

امرپورہ کے علاقہ میں موسلا دھار بارش کے برسنے سے مکان کی بوسیدہ چھت زمین بوس ہونے سے ملبے تلے دب کر ماں بیٹی زخمی ہو گئیں، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں ماں بیٹی چند گھنٹے زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا، ماں بیٹی کی نعشیں گھر پہنچتے ہی کہرام بھرپا ہو گیا، اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی۔