صوبے میں امن و امان کیلئے تعاون جاری رکھیں گے، وزیرداخلہ کی گورنرخیبرپختونخوا سے ملاقات

Published On 30 July,2024 10:29 am

اسلام آباد: (دنیانیوز) وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کیلئے ہرممکن تعاون جاری رکھیں گے ۔

وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور امن عامہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے، ایف سی، سی ٹی ڈی اور پولیس کو جدید ٹیکنالوجی اور اسلحہ سے لیس کیا جارہا ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا فرنٹ لائن پر ہے،خیبرپختونخوا پولیس۔ ایف سی اور سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں نے اس جنگ میں شجاعت کی تاریخ اپنے لہو سے لکھی۔

ان کاکہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صرف جیت کا ہی آپشن ہے، انشاءاللہ اس ناسور کا خاتمہ قوم کے اتحاد اور اتفاق سے کریں گے۔