پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس: آئی پی پیز کا معاملہ اٹھانے پر اتفاق

Published On 30 July,2024 04:43 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس میں آئی پی پیز کا معاملہ اٹھانے پر اتفاق کیا گیا، اجلاس میں سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے کیس میں فیصلے پر ججز کو سراہنے پر اتفاق ہوا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں بجلی بلز، مہنگائی اور عوامی ایشوز اجاگر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔