پشاور: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حکم پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے جلسے کی کال دے دی۔
علی امین گنڈا پور نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 5 اگست کو صوابی انٹرچینج کیساتھ جلسہ کریں گے، بانی پی ٹی آئی نے جلسے کی کال دی ہے، ملک میں لاقانونیت، مہنگائی اور بانی پی ٹی آئی کیساتھ ظلم کیخلاف جلسہ ہوگا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ فارم 47 کی بنیاد پر آئی ہوئی امپورٹڈ حکومت کیخلاف نکلیں گے اور حقیقی آزادی لے کر دم لیں گے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز اور قوم کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ 5 اگست شام 4 بجے صوابی میں جلسہ ہوگا۔