لاہور: (دنیا نیوز) بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں دھکے مارنے اور بدتمیزی کرنے کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی۔
بشریٰ بی بی نے درخواست اپنے وکیل کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی درخواست میں آئی جی جیل خانہ جات سمیت دیگر کو فریق بنایا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 13 جولائی 2024 کو سیشن عدالت اسلام آباد نے بری کرنے کا حکم دیا، اس کے بعد اڈیالہ جیل کے عملے نے دوسرے مقدمے میں گرفتاری کے لئے دھکے مارے، اس عملے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ نیب نے بدنیتی کی بنیاد پر ریسٹ کیا، عدالت متعلقہ جیل عملے کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے۔