معیشت ڈوب رہی، اسٹیبلشمنٹ کو اندازہ ہوگیا ملک ایسے نہیں چلے گا: لطیف کھوسہ

Published On 30 July,2024 08:42 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سردارلطیف کھوسہ نے کہا کہ ملک کی معیشت ڈوبتی چلی جا رہی ہے، فارم47 والی حکومت مزید نہیں چل سکتی۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سردارلطیف کھوسہ نے دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے اسٹیبلشمنٹ کو بھی اندازہ ہوگیا ہے اس طرح ملک نہیں چلے گا۔

سردارلطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ یہ ملک اور فوج بھی ہماری ہے، مضبوط فوج پاکستان کی ضرورت ہے۔