کراچی: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی سندھ کے صدرحلیم عادل شیخ نے کہا کہ امت مسلمہ ایک لیڈر کو یاد کر رہی ہے، جس لیڈر نے اقوام متحدہ میں امت مسلمہ کیلئے آواز بلند کی۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدرحلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فارم 47 کی ناجائزحکومت نے اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
حلیم عادل شیخ نے کہاکہ حکومت بغیر امریکی حمایت کے اسماعیل ہانیہ کو شہید نہیں کہے گی، پی ٹی آئی اسماعیل ہانیہ کی قتل کی شدید مذمت کرتی ہے، پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں ریلیوں پر قدغن لگایا گیا ہے، کراچی میں بھی جلسے کی اجازت نہیں دی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پانچ اگست ایک سیاہ ترین دن ہے، پانچ اگست کو صوابی میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، ہمارے اسیران پر ظلم جاری رہا تو مارچ کریں گے۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے کہا کہ صوابی جلسہ فیصلہ سازوں کی یادداشت واپس لانے کے لئے ہے، ہم دو تین اگست کو سندھ سے نکلیں گے۔