اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے زیر اہتمام ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں خواتین اور لڑکیوں کے خصوصی کردار کے موضوع پر قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
ایک روزہ ڈائیلاگ میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اور وزیراعظم کی کوآرڈی نیٹر رومینہ خورشید عالم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں فعال ردعمل کی اہمیت اور موسمیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات پر زور دیا۔
لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا کہ قدرتی آفات اور دیگر چیلنجز خواتین اور لڑکیوں کو متاثر کرتے ہیں۔
وزیراعظم کی کوآرڈی نیٹر رومینہ خورشید عالم کا کہنا تھا کہ خواتین کو بااختیار بنانا ہو گا تا کہ آفات سے نمٹنے کے لیے معاشرے میں اپنا موثر کردار ادا کر سکیں۔