پشاور: (دنیا نیوز) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے دس نئے نو منتخب جوڈیشل افسروں کی تقرری کی منظوری دے دی۔
رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ نے نئے جوڈیشل افسروں کی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا، اعلامیہ کے مطابق محمد سلمان جوڈیشل مجسٹریٹ ایبٹ آباد تعینات، فدا حسین، انمول انور اور فاطمہ مراد جوڈیشل مجسٹریٹ کو پشاور تعینات کر دیا۔
اعلامیہ کے مطابق انم جہانگیر، خضر حیات جوڈیشل مجسٹریٹ مردان تعینات، محمد عبداللہ جوڈیشل مجسٹریٹ ہری پور تعینات، محسن علی جوڈیشل مجسٹریٹ چارسدہ تعینات، شام خان جوڈیشل مجسٹریٹ مانسہرہ اور محمد حنیف جوڈیشل مجسٹریٹ نوشہرہ تعینات کردیئے گئے۔