پنجاب پولیس کے 12 افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے

Published On 07 August,2024 07:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) آئی جی پنجاب نے 12 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے۔

فضل حامد اے آئی جی آپریشنز جنوبی پنجاب تعینات، کیپٹن (ر) بلال افتخار کو ایس ایس پی سپیشل برانچ راولپنڈی تعینات کر دیا، سردار ماہیوران خان کو سی ٹی او ملتان لگا دیا گیا، کیپٹن (ر) محمد اجمل ایس پی پی ٹی ایس راولپنڈی تعینات کر دیئے۔

محمد عمران کو ایس ایس پی پولیس سکول آف انٹیلیجنس تعینات کردیا، بینش فاطمہ کو سی ٹی او راولپنڈی تعینات کر دیا گیا، بلال محمود سلہری کو ایڈیشنل ایس پی شیخوپورہ لگا دیا، جلیل عمران کو بٹالین کمانڈر پی سی ملتان تعینات کر دیا گیا۔

محمد سلیم خان نیازی کو ایس پی پٹرولنگ پولیس ملتان، تیمور خان کو ایس پی سی آئی اے راولپنڈی، فرحان اسلم کو سی ٹی او فیصل آباد تعینات کر دیا گیا، مقصود احمد کو ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ بہاولپور تعینات کر دیا۔