لاہور: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔
ایم پی اے ملک اسد علی کھوکھر نے علی حیدر گیلانی کا نام تجویز کیا، ایم پی اے شازیہ عابد نے علی حیدر گیلانی کے نام کی تائید کی، اجلاس پنجاب اسمبلی کمیٹی روم ٹو میں منعقد ہوا۔
علی حیدر گیلانی نے کہا کہ میں کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا، میں کمیٹی کو دیانتداری سے چلانے کی بھرپور کوشش کروں گا، کسی انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتا، اپنے عہدے سے انصاف کروں گا۔