مہنگائی کا جن بے قابو، پیاز، ٹماٹر سمیت کئی سبزیاں مہنگی

Published On 04 August,2024 09:48 am

لاہور:(دنیا نیوز) مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا، پیاز، ٹماٹر سمیت کئی سبزیاں مہنگی ہو گئیں۔

مارکیٹ کمیٹی کے اعداد وشمار کی رپورٹ کے مطابق پیاز کے نرخ میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہونے سے سرکاری نرخ 120 روپے کلو مقرر ہوا، مارکیٹ میں پیاز 140 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے ، ٹماٹر کے نرخ میں 5 روپے فی کلو اضافہ ہوا ،ٹماٹر کا سرکاری نرخ 125 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں ٹماٹر 180 روپے کلو تک پہنچ گیا۔

اعداد وشمار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ آلو کے نرخ میں تین روپے فی کلو اضافہ ہونے سے آلو کا سرکاری نرخ 85 روپے مقرر ہوا مارکیٹ میں آلو 100 روپے کلو ہے، اسی طرح لہسن 600، ادرک 800 روپے، پھول گوبھی 150 اور بند گوبھی 250 روپے کلو تک فروخت ہورہی ہے۔

علاوہ ازیں برائلر گوشت  کے نرخ بدستور 594 روپے فی کلو ہے جبکہ فارمی انڈے  ایک روپے اضافے سے 267 روپے فی درجن ہو گئے۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے