لاہور:(دنیا نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کردیئے۔
اختیارات کی منتقلی پنجاب آرمز رولز 2023 کے تحت کی گئی ہے، انفرادی اسلحہ لائسنس منتقلی کے اختیارات ڈی ایس جوڈیشل یا متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو تفویض کیے گئے ہیں۔
موجودہ کیٹیگری میں اسلحہ، بور کی تبدیلی اور گولیوں میں اضافے کے اختیارات بھی ڈپٹی کمشنرز کو سونپ دیئے گئے جبکہ ڈوپلیکیٹ اسلحہ لائسنس اجراء کے تمام اختیارات بھی ڈپٹی کمشنرز کے پاس ہوں گے۔