اسلام آباد: (دنیا نیوز) عرفان صدیقی نے سینیٹ قائمہ کمیٹی تعلیم سے استعفیٰ دے دیا۔
سینیٹر عرفان صدیقی کی چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی سے ملاقات ہوئی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر راحت جمالی نئی رکن کمیٹی نامزد کردی گئیں۔
سینیٹر عرفان صدیقی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے رکن ہوں گے، مارچ 2021ء سے مارچ 2024ء تک سینیٹر عرفان صدیقی سینیٹ قائمہ کمیٹی تعلیم کے چیئرمین رہے۔