پی ٹی آئی کی لاہور میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست کا تحریری حکم جاری

Published On 10 August,2024 10:54 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لاہور میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔

عدالتی حکم میں لکھا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے 27 اگست کو لاہور میں جلسے کی اجازت کی درخواست دی، درخواست میں ڈپٹی کمشنر کو جلسے کا مقام تعین کرنے کی استدعا کی گئی۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر 27 اگست کو جلسے کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ کر کے عدالت کو آگاہ کریں، عدالت درخواست پر مزید سماعت 16 اگست کو کرے گی۔