پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار راولپنڈی سے لاہور تک آزادی فلوٹ کا اہتمام

Published On 11 August,2024 01:28 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار راولپنڈی سے لاہور تک آزادی فلوٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق آزادی فلوٹ گزشتہ روز بھرپور جوش جذبے سے راولپنڈی سے لاہور کیلئے روانہ ہوا، آزادی فلوٹ جی ٹی روڈ پر محو سفر ہے اور گوجر خان پہنچ چکا ہے، گوجر خان پہنچنے پر آزادی فلوٹ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

آزادی فلوٹ کا گوجر خان پہنچنے پر ڈھول بجا کر اور گلوکاروں نے قومی ترانے گا کر استقبال کیا گیا، آزادی فلوٹ آج جہلم اور گجرات پہنچے گا جبکہ گوجرانوالہ، کامونکی اور مریدکے سے ہوتا ہوا کل لاہور مینار پاکستان پہنچے گا۔

طے شدہ شیڈول کے تحت آزادی فلوٹ مختلف مقامات پر رکتا ہوا آئے گا اور جگہ جگہ اس کا استقبال ہوگا، آزادی فلوٹ کے 13 اگست کی شام مینار پاکستان پہنچنے پر فقید المثال استقبال ہوگا۔

جشن آزادی کی مناسبت سے مینار پاکستان میں خصوصی آزادی مشاعرہ بھی ہوگا جس میں ملی ترانے بھی پیش کئے جائیں گے، 13 اگست کی رات مینار پاکستان پر جشن آزادی میوزیکل نائٹ ہوگی۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے