جشن آزادی پر باجوں کی فروخت پر پابندی عائد

Published On 11 August,2024 08:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز نے جشن آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں باجوں کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ڈی سی اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو سٹالز پر بکنے والے باجے قبضے میں لینے کا حکم جاری کردیا۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز کا کہنا تھا کہ مختلف اسٹالز پر باجوں کی فروخت کھلے عام جاری ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ باجوں کے استعمال سے اجتناب کریں۔

انہوں نے کہا کہ سٹال مالکان اپنے پاس باجوں کی فروخت بند کریں، باجے استعمال کرنے والے یا بیچنے والے کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔ 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے