اسلام آباد: (دنیا نیوز) دہشتگرد گروہ بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کا مطلوب دہشتگرد شمبین عرف شہک ہلاک ہوگیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد شمبین عرف شہک کو اس کے اپنے ہی ساتھی نے ہلاک کیا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتانا ہے کہ ہلاک دہشتگرد شمبین عرف شہک متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے جبکہ شمبین فورسز پر حملوں اور ہتھیارڈالنے والے ساتھیوں کے قتل میں بھی ملوث تھا۔
ذرائع کے مطابق شمبین عرف شہک بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں براہ راست ملوث رہا۔