اٹک :خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 4افراد جاں بحق

Published On 18 August,2024 02:21 pm

اٹک :(دنیا نیوز) اٹک میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 4افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ نواحی گاؤں احمدال میں پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے ،خاتون سمیت چار افراد شامل ہیں ، مرنے والوں  میں 22 سالہ علیان، والدہ 54 سالہ بخت بی بی، 10 سالہ بچہ اور 12 سالہ بچی شامل ہیں ، جبکہ 1 خاتون شدید زخمی ہے ۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا، دوسری جانب مرنے والے افراد کی لاشیں مقامی ہسپتال منقتل کردی گئیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔