لاہور:(دنیا نیوز ) مہنگائی کم نہ ہوئی پیاز، ٹماٹر سمیت کئی سبزیاں مہنگی ہوئیں ، برائلر کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔
مارکیٹ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق پیاز کا سرکاری نرخ 130 روپے فی کلو مقرر مارکیٹ میں پیاز 150 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، ٹماٹر کا سرکاری نرخ 125 روپے فی کلو ،مارکیٹ میں ٹماٹر 150 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، آلو کا سرکاری نرخ دو روپے اضافے سے 90 روپے فی کلو ہے، مارکیٹ میں آلو 110 روپے کلو تک بیچا جارہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ لہسن 415 روپے فی کلو کی بجائے 600 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، ادرک 615 روپے کی بجائے 800 روپے فی کلو بیچا جا رہا ہے، بند گوبھی کا سرکاری نرخ 190 روپے فی کلو ہے مارکیٹ میں بند گوبھی کی قیمت 250 روپے کلو ہے، پھول گوبھی 160 کی بجائے 200 روپے فی کلو ہے۔
علاوہ ازیں برائلر گوشت نرخ دو روپے اضافے سے 593 روپے کلو ہو گیا، فارمی انڈے نرخ دو روپے اضافے سے 295 روپے فی درجن مقرر ہے۔