ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.30 فیصد اضافہ

Published On 09 August,2024 04:57 pm

کراچی: (دنیا نیوز) حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.30 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 17.96 فیصد ہوگئی، حالیہ ہفتے کے دوران 23 اشیاء مہنگی اور 6 اشیاء سستی ہوئیں، 21 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پیاز کی قیمت میں 32.23 فیصد، انڈے 4.28 فیصد، لہسن 3.23 فیصد، ایل پی جی 1.73 فیصد مہنگی ہوئی، دال ماش 0.97 فیصد، دال مونگ 0.83 فیصد، آلو 0.70 فیصد مہنگے ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 19.12 فیصد کمی ہوئی جبکہ کیلے 1.55 فیصد، گندم کا آٹا 1.39 فیصد سستا ہوا۔