مردان: مسافر کوچ گہری کھائی میں جاگری، 4 افراد جاں بحق

Published On 18 August,2024 05:07 pm

مردان: (دنیا نیوز) مسافر کوچ گہری کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 11 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ کاٹلنگ میں خان سنگاؤ پہاڑ کے قریب پیش آیا جہاں مسافر کوچ بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور ڈیزاسٹر ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو کرکے ٹائپ ڈی ہسپتال کاٹلنگ منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونیوالی مسافر کوچ بونیر سے کاٹلنگ جارہی تھی۔