لورالائی: سبزی اور پھلوں سے بھرا ٹرک موٹرسائیکل سواروں پر گرگیا،3نوجوان جاں بحق

Published On 13 August,2024 09:37 am

لورالائی: (دنیانیوز) ڈیرہ غازی خان روڈ پر سبزی اور پھلوں سےبھرا ٹرک موٹرسائیکل سواروں پر گر گیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 3 نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

افسوس ناک واقعے میں جاں بحق  ہونیوالے نوجوانوں کی شناخت  اسد خان، کلیم اللہ اور محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہے  اور ان تینوں کا تعلق لورالائی سے تھا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹرک کی تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔