ایبٹ آباد: ٹرک نے سیاحوں کی کار کوکچل ڈالا، 4 افراد جاں بحق

Published On 07 August,2024 05:55 pm

ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) تیز رفتار ٹرک نے سیاحوں کی کار کو بری طرح کچل ڈالا جس کے باعث 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ تھانہ بکوٹ کی حدود میں پیش آیا جہاں، تیز رفتار ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث سیاحوں کی کار پر چڑھ دوڑا، حادثے میں کار میں سوار 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جو مری سے سیر وسیاحت کیلئے آئے تھے، لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔