فیروزوالا: رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

Published On 05 August,2024 08:37 pm

فیروزوالا: (دنیا نیوز) رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ کوٹ پنڈی داس روڈ کے نزدیک موٹروے پل پر پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹرسائیکل مخالف سمت سے آنیوالے رکشے سے ٹکرا گئی، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت افضل ورک اور محمد انور کے نام سے ہوئی، دونوں لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔