احمد پور شرقیہ: (دنیا نیوز) کرنٹ لگنے کے دو مختلف واقعات میں 2 نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق ٹھیڑی ضبطی اور واہی جان محمد میں پانی کی موٹر چلانے اور گھاس کاٹنے والی مشین کی تار سے کرنٹ لگنے کے واقعات پیش آئے۔
جاں بحق نوجوانوں کی شناخت 25 سالہ ناصر اور 24 سالہ ندیم کے نام سے ہوئی ہے، ایک نوجوان کی لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ دوسرے نوجوان کی لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔