میکسیکو: خوفناک حادثے میں 9 افراد ہلاک ، 12 زخمی

Published On 07 August,2024 03:03 pm

میکسیکو : (ویب ڈیسک ) وسطی میکسیکو کی ریاست پیوبلا میں گواڈیلوپ وکٹوریہ کی میونسپلٹی کے قریب سڑک حادثے میں 9 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق پیوبلا کے سول پروٹیکشن کے جنرل کوآرڈینیشن کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سان لوئس ایٹیکساک سے گواڈیلوپ وکٹوریہ تک ہائی وے کے 4 کلومیٹر پر 2 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

حادثے سے 9 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 12 زخمی ہو گئے ،جنہیں جنرل ہسپتال گواڈیلوپ وکٹوریہ لے جایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔