کوہاٹ: 3 خواتین گڑنگ ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق

Published On 07 August,2024 08:01 pm

کوہاٹ: (دنیا نیوز) کوہاٹ کے گڑنگ ڈیم میں 14 سالہ لڑکی سمیت 3 خواتین ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔

افسوسناک واقعہ کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ میں پیش آیا جہاں گڑنگ ڈیم میں سیر تفریح کیلئے آئی 14سالہ لڑکی سمیت 3 خواتین ڈوب گئیں، غوطہ خور ٹیموں نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں خواتین کی نعشوں کو پانی سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کردیا ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت زوجہ سہیل عمر 27 سال، زوجہ محمود عمر 32سال اور سدرہ بی بی عمر 14 سال سکنہ محلہ اعوان تحصیل گمبٹ کے ناموں سے ہوئی ہے۔