کراچی: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بیورو کریٹس اورعدلیہ کو آئین کی حدود کی پابندی کرنی ہوگی۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ناظمین و ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں خود جمہوریت نہیں ہے، سیاسی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کے سہارے اقتدار میں آتی ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں میں کنفیوژن ہے، جماعت اسلامی کنفیوژن کا شکار جماعتوں کا ساتھ نہیں دے سکتی، ہمارا واضح فیصلہ ہے کہ کسی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے، ہمارا اتحاد نوجوانوں اور عوام کے ساتھ ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 28 اگست کو ملک گیر پرامن تاریخی شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی، یکم ستمبر سے ممبر شپ مہم کا بھر پور آغاز ہوگا۔