مظفرآباد آزاد کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Published On 20 August,2024 08:33 am

مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر میں مظفر آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

وادی نیلم، دھیر کوٹ اور عباس پور سمیت دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 20 کلومیٹر اور زلزلے کا مرکز سوپور کے قریب تھا۔