سوات :(دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے علاقے سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر4.3 ریکارڈ کی گئی، زلزے کی شدت سےاطراف کے مکان اور عمارتیں لرز اٹھیں۔
زلزلہ پیما مرکز نے مزید بتایا کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 197 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز ہندو کش پہاڑی سلسلہ تھا، تاحال کسی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ برصغیر میں زلزلوں کا آنا معمول بن چکا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ زلزلے اسی تواتر سے جاری رہے تو بھارت اور پاکستان کے کچھ حصوں سے زمینی رابطہ ٹوٹ سکتا ہے۔