اسلام آباد :(دنیا نیوز) مو سلا دھاربارشوں کے باعث گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں مون سون کی بارشوں کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد22 ہوگئی، بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں13افراد زخمی ہوئے، جاں بحق ہو نے والوں میں 11بچے شامل ہیں، پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی ۔
رپورٹ کے کے مطابق یکم جولائی سے اب تک مو سلادھار بارش کے باعث 5432افراد متاثر ہوئے، سیلابی ریلوں کے باعث 158گھر مکمل منہدم اور620گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، طوفانی بارشوں سے102 ایکڑ پر فصلیں اور35کلو میٹر سڑکیں متاثر ہوئیں،۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں مزید بتایا کہ طوفانی بارشوں کے باعث7 پل جزوی طورپر تباہ ہوا، بارشوں کے دوران 131مویشی ہلاک ہوئے، لورالائی میں مو سلادھا بارش کے باعث ایک ہیلتھ یونٹ کو بھی نقصان پہنچا۔