لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ کے معاملے پر دونوں جماعتوں کے سینئر رہنماؤں کی آج اہم بیٹھک ہوگی۔
دونوں جماعتوں کی قائم مشترکہ کمیٹی کا اجلاس گورنر ہاؤس میں 2 بجے طلب کیا گیا ہے۔
مذاکراتی کمیٹی میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب، ملک احمد خان شریک ہوں گے جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن، حسن مرتضیٰ اور علی حیدر گیلانی شریک ہوں گے۔
گورنر ہاؤس میں طلب کی جانے والی میٹنگ میں پاور شیئرنگ کے وعدوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا،پیپلز پارٹی کے تحفظات بھی اجلاس میں زیر غور آئیں گے، معاہدے کے باقی نکات پر بھی عمل درآمد کیلئے ٹائم فریم طے کیا جائے گا۔