لاہور:(دنیا نیوز) رہنما پیپلز پارٹی حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں کوئی حصہ نہیں مانگ رہی۔
پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا، پاور شئیر نگ کے وعدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔
گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں دونوں پارٹیوں کے رہنما شریک ہوئے اسحاق ڈار اور راجہ پرویز اشرف نے مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کی، ن لیگ کی جانب سے رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ اور ملک احمد خان شریک ہوئے۔
اجلاس میں پیپلز پارٹی کی طرف سے راجہ حسن مرتضیٰ اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ، ندیم افضل چن اورعلی حیدرگیلانی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شامل ہوئے ،اجلاس میں پاور شئیر نگ کے وعدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے بعد رہنما پیپلزپارٹی حسن مرتضیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں اچھے انداز میں گفتگو ہوئی اور مثبت پیش رفت ہوئی ہے ، یہ درست نہیں کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں حصہ مانگ رہی ہے، ہم اتحادی حکومت کو آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا فوکس مہنگائی اورلاقانونیت کوکم کرنا ہے، ایک ذیلی کمیٹی بنائی گئی ہےجومسائل کودیکھےگی، ایسا تاثردرست نہیں کہ ہم حکومت کوکوئی ٹف ٹائم دینا چاہتےہیں، سب کمیٹی ایک ہفتےمیں اپنی سفارشات دے گی، دونوں اطراف سےسیاسی بیان بازی نہیں ہونی۔
حسن مرتضیٰ نے مزید کہا کہ کوشش ہےہمارا اتحاد قائم رہے ، ہم مہنگائی میں کمی اورعوام کوریلیف دلانا چاہتےہیں، پاورشیئرنگ فارمولا ہے ہی نہیں، ٰہم بیٹھ کرلائحہ عمل طے کرنا چاہتےہیں، تینوں صوبےمیں امن وامان کی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے۔