اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں سیکرٹری خارجہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
سیکرٹری خارجہ 29، 30 اگست کو وزرائے خارجہ کی کونسل کے 50 ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، سیکرٹری خارجہ غزہ میں جاری نسل کشی اور وہاں کی سنگین انسانی صورتحال پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ خطے میں اسرائیل کی مہم جوئی مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے خطرہ پر بھی بات کرینگے، جموں و کشمیر کے لوگوں کے حق خودارادیت کے متعلق اجلاس میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔
سیکرٹری خارجہ دنیا میں بڑھتی ہوئی اسلامو فوبیا، زینو فوبیا، موسمیاتی تبدیلی، دہشت گردی اور دیگر عصری عالمی چیلنجز پر بھی بات کریں گے، سیکرٹری خارجہ او آئی سی کے رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کریں گے۔